7177 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7177
Hadith in Arabic
(۷۱۷۷)۔عَنْ عائشۃ رضي الله عنها قَالَتْ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم (قَالَ اَبِیْ: وَلَمْ یَرْفَعْہُ یَعْلٰی) عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ اِمْرَاَتَہُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ فَدَخَلَ بِہَا ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ اَنْ یُوَافِعَہَا اَتَحِلُّ لِزَوْجِہَا الْاَوَّلِ؟ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((لَا تَحِلُّ لِلْاَوَّلِ حَتّٰی یَذُوْقَ الْآخَرُ عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوْقَ عُسَیْلَتَہُ))۔ (مسند احمد: ۲۴۶۵۰)
Hadith in Urdu
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں پوچھا گیا،جس نے اپنی بیوی کو (تین) طلاقیں دے دیں، پھر اس عورت نے کسی دوسرے شخص سے شادی کرلی، پھر وہ اس کے پاس تو گیا لیکن جماع کرنے سے پہلے اسے طلاق دے دی، اب کیا وہ پہلے شوہر سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ عورت تب تک پہلے شوہر سے نکاح نہیں کر سکتی، جب تک دوسرا شوہر اور وہ باہمی طور پرجنسی تعلق سے لطف اندوز نہ ہو لیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۱۷۷) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۳۰۹، والنسائی: ۶/ ۱۴۶، وأخرجہ بنحوہ واطول منہ البخاری: ۵۲۶۰، ۵۷۹۲، ۵۸۲۵، ومسلم: ۱۴۳۳ (انظر: ۲۴۱۴۹)