3195 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 3195
Hadith in Arabic
۔ (۳۱۹۵) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: سَأَلْنَا نَبِیَّنَا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ السَّیْرِ بِالْجَنَازَۃِ، فَقَالَ: اَلسَّیْرُ مَا دُوْنَ الْخَبَبِ، فَإِنْ یَکُ خَیْرًا یُعَجَّلْ إِلَیْہِ أَوْ تُعَجَّلْ إِلَیْہِ، وَ إِنْ یَکَ سِوَی ذَاکَ فَبُعْدًا لِأَہْلِ النَّارِ، الْجِنَازَۃُ مَتْبُوْعَۃٌ وَلَا تَتْبَعُ، لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَقَدَّمَہَا۔ (مسند احمد: ۳۹۳۹)
Hadith in Urdu
سیّدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جنازہ کو لے کر جانے کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسے لے کر تیزی سے چلا جائے، لیکن دوڑا نہ جائے، اگر وہ میت نیک ہوا تو وہ بھلائی کی طرف جلدی پہنچے گا اور اگر نیک نہ ہوا تو آگ والوں کے لیے ہلاکت ہے، جنازے کے پیچھے پیچھے چلا جائے، اس کو پیچھے نہ لگایا جائے، جو جنازے کے آگے چلے گا وہ ہم میں سے نہیں ہو گا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۳۱۹۵) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لجھالۃ أبی ماجد الحنفی، ویحیی بن عبد اللہ بن الحارث التیمی ضعفہ ابن معین وأبوحاتم والنسائی، وقال احمد: لیس بہ بأس، وقال العجلی: یکتب حدیثہ ولیس بالقوی، ووثقہ الترمذی۔ أخرجہ ابوداود: ۳۱۸۴، والترمذی: ۱۰۱۱، وابن ماجہ: ۱۴۸۴ (انظر: ۳۵۸۵، ۳۹۳۹)