1438 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 1438

Hadith in Arabic

۔ (۱۴۳۸) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: صَنَعَ بَعْضُ عُمُوْمَتِیْ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم طَعَامًا فَقَالَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنِّیْ أُحِبُّ أَنْ تَأُکُلَ فِیْ بَیْتِیْ، قَالَ فَأَتَاہُ وَفِیِ الْبَیْتِ فَحَلٌ مِنْ تِلْکَ الْفُحُوْلِ، فَأَمَرَ بِجَانِبٍ مِنْہُ فَکُنِسَ وَرُشَّ فَصَلّٰی وَصَلَّیْنَا مَعَہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۱۲۷)

Hadith in Urdu

سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میرے ایک چچے نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے کھانا تیار کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آ کر کہا؛ اے اللہ کے رسول! میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے گھر میں کھانا کھائیں، پس آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے، گھر میں کھجور کی بنی ہوئی چٹائیوں میں سے ایک چٹائی پڑی تھی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی ایک طرف کے بارے میں حکم فرمایا تو اسے صاف کر کے اس پر پانی چھڑکا گیا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس پر نماز پڑھی اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ نماز ادا کی۔

Hadith in English

.

Previous

No.1438 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۴۳۸) تخریج:… أخرجہ البخاری: ۶۷۰ وفیہ قصۃ (انظر: ۱۲۳۲۹)۔