11678 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11678
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۶۷۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَضَعَ لِحَسَّانَ مِنْبَرًا فِی الْمَسْجِدِ یُنَافِحُ عَنْہُ بِالشِّعْرِ، ثُمَّ یَقُولُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَیُؤَیِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ الْقُدُسِ، یُنَافِحُ عَنْ رَسُولِہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔)) (مسند احمد: ۲۴۹۴۱)
Hadith in Urdu
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے لیے مسجد نبوی میں منبر رکھوایا تاکہ وہ اس پر بیٹھ کر (کفار کے ہجو والے اشعار کے جواب میں) اشعار پڑھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دفاع کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے: حسان جب تک اللہ کے رسول کا دفاع کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس وقت تک روح القدس یعنی جبریل علیہ السلام کے ذریعے اس کی مدد فرماتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۶۷۸) تخریج: حدیث صحیح لغیرہ دون قولہ: ’وضع لحسان منبرا فی المسجد وھذا اسناد ضعیف لضعف ابن ابی الزناد أخرج مسلم: ۲۴۹۰ عن عائشۃ مرفوعا ضمن حدیث طویل: ان روح القدس لا یزال یؤیدک ما نافحت عن اللہ ورسولہ (انظر: ۲۴۴۳۷)