11489 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11489
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۴۸۹)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: خَدَمْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَشْرَ سِنِینَ، فَمَا أَمَرَنِی بِأَمْرٍ فَتَوَانَیْتُ عَنْہُ أَوْ ضَیَّعْتُہُ فَلَامَنِی، فَإِنْ لَامَنِی أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ بَیْتِہِ إِلَّا قَالَ: ((دَعُوہُ فَلَوْ قُدِّرَ۔)) أَوْ قَالَ: ((لَوْ قُضِیَ أَنْ یَکُونَ کَانَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۴۵۱)
Hadith in Urdu
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دس برس تک خدمت کی۔ (ایک روایت میں نو سال کا ذکر ہے)آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے جو حکم بھی دیا اور پھر مجھ سے اس بارے میں کوتاہی ہو گئییا نقصان ہو گیا اورآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں سے کسی نے بھی مجھے برابھلا کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے: اسے چھوڑ دو،اگر ایسا ہونا مقدر میں ہوتا تو وہ ہو جاتا ۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۴۸۹) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۱۳۴۱۸)