11011 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 11011
Hadith in Arabic
۔ (۱۱۰۱۱)۔ (وَعَنْہَا اَیْضًا)قَالَتْ: کُنْتُ أُعَوِّذُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِدُعَائٍ إِذَا مَرِضَ کَانَ جِبْرِیلُیُعِیذُہُ بِہِ وَیَدْعُو لَہُ بِہِ إِذَا مَرِضَ، قَالَتْ: فَذَہَبْتُ أُعَوِّذُہُ بِہِ أَذْہِبْ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ بِیَدِکَ الشِّفَائُ لَا شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ اشْفِ شِفَائً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا، قَالَتْ: فَذَہَبْتُ أَدْعُو لَہُ بِہِ فِی مَرَضِہِ الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ، فَقَالَ: ((ارْفَعِی عَنِّی۔)) قَالَ: ((فَإِنَّمَا کَانَ یَنْفَعُنِی فِی الْمُدَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۶۷۷۳)
Hadith in Urdu
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیمار ہوتے تو میں آپ کو وہ دعا پڑھ کر دم کرتی تھی کہ جس دعا کے ساتھ جبریل علیہ السلام آپ کو دم کرتے اور دعا کیا کرتے تھے، میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر یہ دعا پڑھنے لگی: أَذْہِبْ الْبَاسَ رَبَّ النَّاسِ بِیَدِکَ الشِّفَائُ لَا شَافِیَ إِلَّا أَنْتَ اشْفِ شِفَائً لَا یُغَادِرُ سَقَمًا (لوگوں کے رب! بیماری کو زائل فرما، شفا تیرے ہی ہاتھ میں ہے، تیرے سوا کوئی شفا نہیں دے سکتا، ایسی شفا عطا فرما جو کسی بھی بیماری کو باقی نہیں چھوڑے۔) جب میں مرض الموت میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیےیہ دعا کرنے لگی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میرے پاس سے اُٹھ جاؤ، یہ دعا مجھے آج سے پہلی بیماریوں میں فائدہ دیتی تھی ( اب اس سے کچھ فائدہ نہیں ہو گا، کیونکہ اب موت کا وقت آ چکا ہے اور وہ ٹلنے والا نہیں ہے) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۱۰۱۱) تخریج: حدیث صحیح دون قولہ ارفعی عنی، فانما کان ینفعنی فی المدۃ ، أخرجہ دون ھذہ الزیادۃ مسلم: ۲۱۹۱ (انظر: ۲۶۴۴۳)