10956 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10956
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۹۵۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: کُنْتُ مَعَ عَلِیِّ بْنِ اَبِیْ طَالِبٍ رضی اللہ عنہ حَیْثُ بَعَثَہٗرَسُوْلُاللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اِلٰی اَھْلِ مَکَّۃَ بِبَرَائَۃٍ، فَقَالَ: مَا کُنْتُ تُنَادُوْنَ؟ قَالَ: کُنَّا نُنَادِیْ اَنْ لَّا یَدْخُلَ الْجَنَّۃَ اِلَّا مُوْمِنٌ وَلَا یَطُوْفُ بِالْبَیْتِ عُرْیَانٌ، وَمَنْ کَانَ بَیْنَہٗ وَبَیْنَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَہْدٌ، فَاِنَّ اَجَلَہٗاَوْاَمَدَہٗاِلٰی اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ، فَإِذَا مَضَتِ الْاَرْبَعَۃُ الْاَشْہُرُ، فَاِنَّ اللّٰہَ بَرِیْئٌ مِنَ الْمُشْرِکِیْنَ وَرَسُوْلُہُ، وَلَا یَحُجُّ ھٰذَا الْبَیْتَ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِکٌ، قَالَ: فَکُنْتُ اُنَادِیْ حَتّٰی صَحَلَ صَوْتِیْ۔ (مسند احمد: ۷۹۶۴)
Hadith in Urdu
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو براء ت کا اعلان کرنے کے لیے اہلِ مکہ کی طرف روانہ کیا تو میں بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ہم راہ تھا، محرر کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ آپ کیا اعلان کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: ہم یہ اعلان کرتے تھے کہ صرف اہل ایمان ہی جنت میں جائیں گے اور آئندہ کوئی شخص برہنہ حالت میں بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گا اور جس آدمی کا بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کسی قسم کا کوئی عہد ہے تو اس کی مدت چار ماہ ہے، چار ماہ کے بعد اللہ اور اس کا رسول مشرکین سے یکسر لا تعلق ہو جائیں گے، اس سال کے بعد آئندہ کوئی مشرک بیت اللہ کا طواف نہیں کر سکے گا۔ میں اس قدر بلند آواز سے اعلان کرتا تھا کہ میری آواز بیٹھ گئی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۹۵۶) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ النسائی: ۵/ ۲۳۴، وأخرجہ بنحوہ البخاری: ۳۶۹، ۱۶۲۲، ۴۳۶۳، ومسلم: ۱۳۴۷ (انظر: ۷۹۷۷)