10875 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10875

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۸۷۵)۔ عَنْ سِمَاکٍ الْحَنَفِیِّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ یَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلّٰی فِی الْبَیْتِ، وَسَتَأْتُونَ مَنْ یَنْہَاکُمْ عَنْہُ، فَتَسْمَعُونَ مِنْہُ یَعْنِی ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ حَجَّاجٌ: فَتَسْمَعُونَ مِنْ قَوْلِہِ، قَالَ: ابْنُ جَعْفَرٍ وَابْنُ عَبَّاسٍ جَالِسٌ قَرِیبًا مِنْہُ۔ (مسند احمد: ۵۰۵۳)

Hadith in Urdu

سماک حنفی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بیت اللہ کے اندر نماز ادا کی تھی، عنقریب کچھ لوگ آئیں گے جو تمہیں بیت اللہ کے اندر نماز ادا کرنے سے روکیں گے۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کے قریب ہی بیٹھے تھے، سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان کی طرف اشارہ کر کے کہا: ان سے بھی تم ایسی ہی بات سنو گے۔

Hadith in English

.

Previous

No.10875 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۸۷۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ الطیالسی: ۱۸۶۷، والبیھقی: ۲/ ۳۲۸، وابن حبان: ۳۲۰۰(انظر: ۵۰۵۳)