10349 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10349
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۳۴۹)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((رَاَیْتُ عِیْسٰی بْنَ مَرْیَمَ، وَ مُوْسَی، وَاِبْرَاھِیْمَ، فَاَمَّا عِیْسٰی فَاَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِیْضُ الصَّدْرِ، وَ اَمَّا مُوْسٰی جَسِیْمٌ۔))، قَالُوْا لَہُ: فَاِبْرَاھِیْمُ؟ قَالَ: ((اُنْظُرُوْا اِلٰی صَاحِبِکُمْ۔)) یَعْنِیْ نَفْسَہُ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۷)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں عیسی علیہ السلام ، موسی علیہ السلام اور ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، عیسی علیہ السلام کا رنگ سرخ اور بال گھنگریالے تھے اور وہ چوڑے سینے والے تھے، حضرت موسی علیہ السلام دراز قد تھے۔ لوگوں نے کہا: اور ابراہیم علیہ السلام ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی ساتھی کو دیکھ لو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد آپ کا اپنا وجود تھا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۳۴۹) تخریج: أخرجہ البخاری: ۳۴۳۸ (انظر: ۲۶۹۷)