53-مسند أحمد
Musnad Ahmad Chapter - 53
حدیث نمبر 2815
سیّدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن نماز فجر میں سورۂ سجدہ اور سورۂ دہر اور نماز جمعہ میں سورۂ جمعہ اور سورۂ منافقون کی تلاوت کرتے تھے۔...
Hadith No: 2815
حدیث نمبر 2816
ضحاک بن قیس نے سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جمعہ میں سورۂ جمعہ کے ساتھ کون سی سورت کی تلاوت کرتے تھے؟ انھوں نے کہا: سورۂ غاشیہ کی۔...
Hadith No: 2816
حدیث نمبر 2817
سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے کاتب عبید اللہ بن ابی رافع کہتے ہیں: مروان، سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ منورہ کا خلیفہ بناتا رہتا تھا، ایک دفعہ اس نے ان کو ایسے ہی اپنا نائب بنایا ، تو انہوں نے نماز جمعہ پڑھائی اور اس میں…...
Hadith No: 2817
حدیث نمبر 2818
سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں عیدوں کی نمازوں میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کی اور اگر اس دن جمعہ کا دن آ جاتا تو دونوں نمازوں میں ان کی تلاوت کرتے۔...
Hadith No: 2818
حدیث نمبر 2819
(دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جمعہ میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی تلاوت کرتے، جب عید اور جمعہ ایک دن میں جمع ہو جاتے تو دونوں نمازوں میں یہی سورتیں پڑھتے تھے۔...
Hadith No: 2819
حدیث نمبر 2820
سیّدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز جمعہ میں سورۂ اعلی اور سورۂ غاشیہ کی قراءت کرتے تھے۔...
Hadith No: 2820
حدیث نمبر 2821
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے بعد اپنے گھر میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے۔...
Hadith No: 2821
حدیث نمبر 2822
عبد اللہ بن دینار کہتے ہیں کہ سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ جب جمعہ سے فارغ ہو کر اپنے گھر جاتے تو دو رکعت نماز پڑھتے اور یہ بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی کیا کرتے تھے۔...