761 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 761
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: بَيْنَمَا رَجُلٌ يُصَلِّي مسبلا إِزَارِهِ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اذْهَبْ فَتَوَضَّأ» فَذهب وَتَوَضَّأ ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا لَكَ أَمَرْتَهُ أَنْ يَتَوَضَّأَ؟ قَالَ: «إِنَّهُ كَانَ يُصَلِّي وَهُوَ مُسْبِلٌ إِزَارَهُ وَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَا يَقْبَلُ صَلَاةَ رَجُلٍ مُسْبِلٍ إِزَارَهُ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی اپنا تہبند لٹکائے نماز پڑھ رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا :’’ جاؤ وضو کرو ۔‘‘ وہ گیا اور وضو کر کے پھر حاضر ہوا تو کسی آدمی نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! آپ نے اسے وضو کرنے کا حکم کیوں فرمایا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ اپنا تہبند لٹکائے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا ، جبکہ اللہ تہبند لٹکا کر نماز پڑھنے والے شخص کی نماز قبول نہیں فرماتا ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej حسن ، رواہ ابوداؤد (638) [و صححہ ابن حبان (2406) و رواہ البیھقی (2 / 242) عن رجل من اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم نحوہ و سندہ حسن لذاتہ و خطا من ضعفہ] * فیہ ابو جعفر المدنی الموذن و ثقہ الجمھور و حدثہ لا ینزل عن ردجۃ الحسن ۔