6287 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 6287
Hadith in Arabic
عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْشِرُوا إِنَّمَا مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْغَيْثِ لَا يُدْرَى آخِرُهُ خَيْرٌ أَمْ أَوَّلُهُ؟ أَوْ كَحَدِيقَةٍ أُطْعِمَ مِنْهَا فَوْجٌ عَامًا لَعَلَّ آخِرَهَا فَوْجًا أَنْ يكون أعرَضَها عرضا وَأَعْمَقَهَا عُمْقًا وَأَحْسَنَهَا حُسْنًا كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا أَوَّلُهَا وَالْمَهْدِيُّ وَسَطُهَا وَالْمَسِيحُ آخِرُهَا وَلَكِنْ بَين ذَلِك فَيْجٌ أَعْوَج لَيْسُوا وَلَا أَنا مِنْهُم» رَوَاهُ رزين
Hadith in Urdu
جعفر اپنے والد سے اور اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ خوش ہو جاؤ ، خوش ہو جاؤ ، میری امت کی مثال ، بارش کی طرح ہے ، معلوم نہیں اس کے آخر میں خیر ہے یا اس کے اول میں خیر ہے ، یا ایک باغ کی طرح ہے ، اس میں سے ایک سال ایک فوج کو خوراک دی گئی ، پھر ایک سال اس میں سے ایک اور فوج کو خوراک دی گئی ، شاید کہ آخری فوج پہنائی کے اعتبار سے زیادہ وسیع اور گہرائی کے لحاظ سے زیادہ گہری ہو اور خوبصورتی کے اعتبار سے زیادہ حسین ہو ، وہ امت کیسے ہلاک ہو گی جس کے شروع میں میں ہوں ، مہدی اس کے وسط میں ہے اور مسیح ؑ اس کے آخر میں ہے ، لیکن اس دوران ایک گروہ کج روا اور ٹیڑھا ہو گا وہ مجھ سے ہیں نہ میں ان سے ہوں ۔‘‘ ، رواہ رزین ۔
Hadith in English
.
Previous
No.6287 to 5945
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب المناقب
- Takhreej لم اجدہ ، رواہ رزین (لم اجدہ) و انظر الحدیث المقدم (3340) * و للحدیث شاھد منکر فی تاریخ دمشق (50 / 365 ، 5 / 380) سندہ مظلم (انظر الضعیفۃ للالبانی : 2349) ۔