5835 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5835
Hadith in Arabic
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا عَائِشَةُ لَوْ شِئْتُ لَسَارَتْ مَعِي جِبَالُ الذَّهَبِ جَاءَنِي مَلَكٌ وَإِنَّ حُجْزَتَهُ لَتُسَاوِي الْكَعْبَةَ فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامَ وَيَقُولُ: إِنْ شِئْتَ نَبِيًّا عَبْدًا وَإِنْ شِئْتَ نَبِيًّا مَلِكًا فَنَظَرْتُ إِلَى جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنْ ضَعْ نَفْسَكَ
Hadith in Urdu
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ عائشہ ! اگر میں چاہوں تو سونے کے پہاڑ میرے ساتھ چلیں ، ایک فرشتہ میرے پاس آیا ، اس کی کمر (کی چوڑائی) کعبہ (کے طول) کے برابر تھی ، اس نے (آ کر) کہا : تمہارا رب تمہیں سلام کہتا ہے ، اور وہ کہتا ہے : اگر آپ چاہیں تو آپ کو عابد نبی بنا دیتے ہیں اور اگر آپ پسند فرمائیں تو آپ کو بادشاہ پیغمبر بنا دیتے ہیں ، میں نے جبریل ؑ کی طرف دیکھا تو انہوں نے میری طرف اشارہ کیا کہ اپنے آپ کو پست و عاجز رکھو ۔‘‘ رواہ فی شرح السنہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْفَضَائِل وَالشَّمَائِل
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (13 / 247 ۔ 248 ح 3683) * فیہ ابو معشر نجیح : ضعیف ، و لحدیثہ شواھد ضعیفۃ ۔