5663 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5663

Hadith in Arabic

وسُئل مَالك بن أَنسٍ عَن قَوْله تَعَالَى (إِلى ربِّها ناظرة) فَقِيلَ: قَوْمٌ يَقُولُونَ: إِلَى ثَوَابِهِ. فَقَالَ مَالِكٌ: كَذَبُوا فَأَيْنَ هُمْ عَنْ قَوْلُهُ تَعَالَى: (كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لمحجوبونَ) ؟ قَالَ مَالِكٌ النَّاسُ يَنْظُرُونَ إِلَى اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِأَعْيُنِهِمْ وَقَالَ: لَوْ لَمْ يَرَ الْمُؤْمِنُونَ رَبَّهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَمْ يُعَيِّرِ اللَّهُ الْكَفَّارَ بِالْحِجَابِ فَقَالَ (كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لمحجوبون) رَوَاهُ فِي «شرح السّنة»

Hadith in Urdu

اور مالک بن انس ؒ سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان :’’ وہ اپنے رب کو دیکھنے والے ہوں گے ۔‘‘ کے بارے میں پوچھا گیا ، نیز انہیں بتایا گیا کہ کچھ لوگ اس سے یہ مراد لیتے ہیں کہ وہ رب تعالیٰ کے ثواب کو دیکھنے والے ہوں گے ، امام مالک ؒ نے فرمایا : انہوں نے جھوٹ کہا ہے ، (اگر ایسے ہے) تو پھر وہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان :’’ ہرگز نہیں ، بے شک وہ اس روز اپنے رب کے دیدار سے روک دیے جائیں گے ۔‘‘ کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ امام مالک ؒ نے فرمایا : لوگ روز قیامت اپنی آنکھوں سے اللہ کا دیدار کریں گے اور فرمایا : اگر مومن قیامت کے دن اپنے رب کا دیدار نہیں کریں گے تو پھر اللہ کافروں کو دیدار سے محرومی کی عار نہ دلاتا ، فرمایا :’’ ہرگز نہیں ، بے شک وہ (کافر لوگ) اس روز اپنے رب کے دیدار سے روک دیے جائیں گے ۔‘‘ رواہ فی شرح السنہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.5663 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب أَحْوَال الْقِيَامَة وبدء الْخلق
  • Takhreej ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (15 / 329 ۔ 330 قبل ح 4393 بدون سند) ۔