5662 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5662
Hadith in Arabic
وَعَن ابْن مَسْعُود فِي قَوْلِهِ: (فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى) وَفِي قَوْلِهِ: (مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى) وَفِي قَوْلِهِ: (رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى) قَالَ فِيهَا كُلِّهَا: رَأَى جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ لَهُ سِتُّمِائَةِ جَنَاحٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ قَالَ: (مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَأَى) قَالَ: رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِبْرِيلَ فِي حُلَّةٍ مِنْ رَفْرَفٍ قَدْ مَلَأَ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَلَهُ وَلِلْبُخَارِيِّ فِي قَوْلِهِ: (لَقَدْ رَأَى مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى) قَالَ: رَأَى رَفْرَفًا أَخْضَرَ سَدَّ أُفُقَ السَّمَاءِ
Hadith in Urdu
ابن مسعود ؓ نے اللہ تعالیٰ کے فرمان :’’ تو کمان یا اس سے بھی کم فرق رہ گیا ۔‘‘ اور ’’ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو کچھ دیکھا ، دل نے اس میں دھوکہ نہیں کھایا ‘‘ اور ’’ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ۔‘‘ کے بارے میں فرمایا : ان تمام صورتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل ؑ کو دیکھا ہے ، ان کے چھ سو پر تھے ۔ متفق علیہ ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے :’’ آپ نے جو دیکھا ، دل نے اس میں دھوکہ نہیں کھایا ۔‘‘ کے بارے میں فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جبریل ؑ کو سبز جوڑے میں دیکھا ، اس نے زمین و آسمان کے درمیانی خلا کو پُر کر رکھا تھا ، اور ترمذی اور صحیح بخاری کی ، اللہ تعالیٰ کے فرمان :’’ آپ نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ۔‘‘ روایت میں ہے ، فرمایا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سبز لباس والے کو دیکھا اس نے افق بھر دیا تھا ۔ و الترمذی و قال : حسن ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب أَحْوَال الْقِيَامَة وبدء الْخلق
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (4856 و الروایۃ الاخیرۃ : 4858) و مسلم (282 ، 281 / 174)، (432) و الترمذی (3283 وقال : حسن صحیح) ۔