5228 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5228
Hadith in Arabic
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: تَلَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: (فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ) فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ النُّورَ إِذَا دَخَلَ الصَّدْرَ انْفَسَحَ» . فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لِتِلْكَ مِنْ عِلْمٍ يُعْرَفُ بِهِ؟ قَالَ: «نَعَمْ التَّجَافِي مِنْ دَارِ الْغُرُورِ وَالْإِنَابَةُ إِلَى دَارِ الْخُلُودِ وَالِاسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قبل نُزُوله»
Hadith in Urdu
ابن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی :’’ اللہ جسے ہدایت دینے کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے سینے کو اسلام کے لیے کھول دیتا ہے ۔‘‘ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ نور جب سینے میں داخل ہو جاتا ہے تو سینہ کھل جاتا ہے ۔‘‘ عرض کیا گیا : اللہ کے رسول ! کیا اس کی کوئی علامت بھی ہے جس کے ذریعے اس کا پتہ چل سکے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ، دھوکے کے گھر (دنیا) سے دوری ، ہمیشہ کے گھر (آخرت) کی طرف رجوع اور موت آنے سے پہلے موت کی تیاری ۔‘‘ ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الرقاق
- Takhreej اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (10552 ، نسخۃ محققۃ : 10068) * عدی بن الفضل : متروک ۔