486 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 486
Hadith in Arabic
عَن يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ بن الْخطاب خَرَجَ فِي رَكْبٍ فِيهِمْ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ حَتَّى وَرَدُوا حَوْضًا فَقَالَ عَمْرُو: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ هَلْ تَرِدُ حَوْضَكَ السِّبَاعُ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ لَا تُخْبِرْنَا فَإِنَّا نَرِدُ عَلَى السِّبَاعِ وَتَرِدُ عَلَيْنَا. رَوَاهُ مَالك
Hadith in Urdu
یحیی بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں کہ عمر ؓ کچھ سواروں کے ساتھ ، جن میں عمرو بن عاص ؓ بھی تھے روانہ ہوئے حتیٰ کہ وہ ایک حوض پر پہنچے ، تو عمرو ؓ نےفرمایا : حوض کے مالک ! کیا تیرے حوض پر درندے بھی پانی پیتے آتے ہیں ؟ عمر بن خطاب ؓ نے فرمایا : حوض کے مالک ! ہمیں نہ بتانا ، کیونکہ درندوں کے بعد ہم پینے آ جاتے ہیں ، اور ہمارے بعد وہ آ جاتے ہیں ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الطَّهَارَة
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ مالک (1 / 23 ، 24 ح 42) * فی سماع یحیی بن عبد الرحمن بن حاطب من عمر رضی اللہ عنہ نظر ۔