48 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 48
Hadith in Arabic
وَعَن معَاذ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَفْضَلِ الْإِيمَانِ قَالَ: «أَنْ تُحِبَّ لِلَّهِ وَتُبْغِضَ لِلَّهِ وَتُعْمِلَ لِسَانَكَ فِي ذِكْرِ اللَّهِ قَالَ وماذا يَا رَسُول الله قَالَ وَأَن تحب للنَّاس مَا تحب لنَفسك وَتَكْرَهُ لَهُمْ مَا تَكْرَهُ لِنَفْسِكَ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ
Hadith in Urdu
معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے ۔ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایمان کی بہترین خصلت کے بارے میں دریافت کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم اللہ کے لیے محبت کرو ، اللہ کے لیے بغض رکھو اور اپنی زبان کو اللہ کے ذکر میں مصروف رکھو ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! اس کے بعد کیا کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم لوگوں کے لیے وہی کچھ پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو اور ان کے لیے اس چیز کو ناپسند کرو جسے اپنے لیے ناپسند کرتے ہو ۔‘‘ رواہ احمد (۵/ ۲۴۷ ح ۲۲۴۸۱) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْایمان
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (5 / 247 ح 22481) * زبان و تلمیذہ رشدین : ضعیفان ، ورشدین : تابعہ ابن لھیعۃ ۔