47 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 47
Hadith in Arabic
وَعَن مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ لَقِيَ اللَّهَ لَا يُشْرِكُ بِهِ شَيْئا يُصَلِّي الْخَمْسَ وَيَصُومُ رَمَضَانَ غُفِرَ لَهُ قُلْتُ أَفَلَا أُبَشِّرُهُمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ دَعْهُمْ يَعْمَلُوا» . رَوَاهُ أَحْمد
Hadith in Urdu
معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص اس حالت میں اللہ سے ملاقات کرے کہ وہ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو ، پانچوں نمازیں پڑھتا ہو اور رمضان کے روزے رکھتا ہو تو اسے بخش دیا جائے گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا میں انہیں بشارت نہ سنا دوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ؛’’ انہیں چھوڑ دو تاکہ وہ عمل کرتے رہیں ۔‘‘ ، رواہ احمد (۵/ ۲۳۲ ح ۲۲۳۷۸) و الترمذی (۲۵۳۰ ، ۲۵۳۱) و صحیحہ الحاکم (۱/ ۸۰) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْایمان
- Takhreej صحیح ، رواہ احمد (5 / 232 ح 22378) [و الترمذی (2530) و اعلہ ولہ شاھد صحیح عند الترمذی (2531) و صححہ الحاکم (1 / 80)] ۔