4475 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4475
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي الْمَلِيحِ قَالَ: قَدِمَ عَلَى عَائِشَةَ نِسْوَةٌ مِنْ أَهْلِ حِمْصٍ فَقَالَتْ: مَنْ أَيْنَ أنتنَّ؟ قلنَ: من الشَّامِ فَلَعَلَّكُنَّ مِنَ الْكُورَةِ الَّتِي تَدْخُلُ نِسَاؤُهَا الْحَمَّامَاتِ؟ قُلْنَ: بَلَى قَالَتْ: فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا تَخْلَعُ امْرَأَةٌ ثِيَابَهَا فِي غَيْرِ بَيْتِ زَوْجِهَا إِلَّا هَتَكَتِ السِّتْرَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ رَبِّهَا» . وَفِي رِوَايَةٍ: «فِي غيرِ بيتِها إِلا هتكت سترهَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
ابو ملیح بیان کرتے ہیں ، اہل حمص سے کچھ عورتیں عائشہ ؓ کے پاس آئیں ۔ عائشہ ؓ نے پوچھا : تم کہاں سے ہو ؟ انہوں نے بتایا : ملکِ شام سے ، عائشہ ؓ نے پوچھا : شاید کہ تم کورہ سے ہو جہاں کی عورتیں حماموں میں جاتی ہیں ؟ انہوں نے کہا : جی ہاں ! انہوں نے فرمایا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ عورت اپنے خاوند کے گھر کے علاوہ کسی جگہ اپنے کپڑے اتارتی ہے تو اس نے اپنے اور رب کے درمیان حائل حجاب چاک کر دیا ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے :’’ اپنے گھر کے علاوہ ، تو اس کے اور اللہ عزوجل کے مابین جو حجاب تھا وہ اس نے چاک کر دیا ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب اللباس
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (2803 وقال : حسن) و ابوداؤد (4010) [و ابن ماجہ (3750)] ۔