4224 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4224
Hadith in Arabic
وَعَن سعدٍ قَالَ: مَرِضْتُ مَرَضًا أَتَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُنِي فَوَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ ثَدْيِيَّ حَتَّى وَجَدْتُ بَرْدَهَا عَلَى فُؤَادِي وَقَالَ: «إِنَّكَ رجلٌ مفْؤودٌ ائْتِ الْحَارِثَ بْنَ كَلَدَةَ أَخَا ثَقِيفٍ فَإِنَّهُ رجل يتطبب فليأخذ سبع تمرات منم عَجْوَةِ الْمَدِينَةِ فَلْيَجَأْهُنَّ بِنَوَاهُنَّ ثُمَّ لِيَلُدَّكَ بِهِنَّ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
سعد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں شدید بیمار ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری عیادت کے لیے تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سینے پر رکھا جس سے میں نے اپنے دل پر اس کی ٹھنڈک محسوس کی ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم تو دل کے مریض ہو ، تم حارث بن کلدہ ثقفی کے پاس جاؤ کیونکہ وہ طبیب آدمی ہے ۔ وہ مدینہ کی سات عجوہ کھجوریں لے کر انہیں گھٹلیوں سمیت کوٹ ڈالے ، پھر وہ تجھے کھلا دے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الاطعمۃ
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (3875) * فیہ عبداللہ بن ابی نجیح مدلس و عنعن و فی سماع مجاھد من سعد بن ابی وقاص نظر و فیہ علۃ أخری ۔