4222 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4222
Hadith in Arabic
وَعَن أم هَانِئ قَالَتْ: دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَعِنْدَكِ شَيْءٌ» قُلْتُ: لَا إِلَّا خُبْزٌ يَابِسٌ وَخَلٌّ فَقَالَ: «هَاتِي مَا أَقْفَرَ بَيْتٌ مِنْ أَدَمٍ فِيهِ خَلٌّ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
Hadith in Urdu
ام ہانی ؓ بیان کرتی ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے تو فرمایا :’’ کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے ؟‘‘ میں نے عرض کیا ، میرے پاس صرف خشک روٹی اور سرکہ ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ لے آؤ ، جس گھر میں سرکہ ہو وہ سالن سے خالی نہیں ہوتا ۔‘‘ ترمذی ، اور فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الاطعمۃ
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1841) * ابو حمزۃ الشمالی ثابت بن ابی صفیۃ ضعیف رافضی و للحدیث شاھد ضعیف عند الحاکم (4 / 54 ح 6875) فیہ سعدان بن الولید مجھول الحال : لم اجد من وثقہ و روی احمد (3 / 353 ح 14807) عن جابر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ((نعم الادام الخل ، ما اقفر بیت فی خل)) و سندہ حسن و انظر صحیح مسلم (2052) ۔