3975 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3975
Hadith in Arabic
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عِبْدَانٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي الْحُدَيْبِيَةَ قَبْلَ الصُّلْحِ فَكَتَبَ إِلَيْهِ مَوَالِيهِمْ قَالُوا: يَا مُحَمَّدُ وَاللَّهِ مَا خَرَجُوا إِلَيْكَ رَغْبَةً فِي دِينِكَ وَإِنَّمَا خَرَجُوا هَرَبًا مِنَ الرِّقِّ. فَقَالَ نَاسٌ: صَدَقُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رُدَّهُمْ إِلَيْهِمْ فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ: «مَا أَرَاكُم تنتهونَ يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ حَتَّى يَبْعَثَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ مَنْ يَضْرِبُ رِقَابَكُمْ عَلَى هَذَا» . وَأَبَى أَنْ يَرُدَّهُمْ وَقَالَ: «هُمْ عُتَقَاءَ اللَّهِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
علی ؓ بیان کرتے ہیں ، صلح حدیبیہ کے روز صلح سے پہلے کچھ غلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو ان کے مالکوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام خط لکھا : محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ کی قسم ! یہ لوگ آپ کے دین میں رغبت رکھنے کے پیش نظر آپ کے پاس نہیں آئے ، بلکہ یہ تو غلامی سے بھاگ کر آئے ہیں ۔ لوگوں نے کہا ، اللہ کے رسول ! انہوں نے سچ کہا ہے ، آپ انہیں لوٹا دیجیے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناراض ہو گئے اور فرمایا :’’ جماعتِ قریش ! میں سمجھتا ہوں کہ تم باز نہیں آؤ گے حتی کہ اللہ تم پر ایسے شخص کو بھیجے جو اس (تعصب) پر تمہاری گردنیں اڑا دے ۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو لوٹانے سے انکار کر دیا ، اور فرمایا :’’ وہ اللہ کے لیے آزاد کردہ ہیں ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْجِهَاد
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (2700) * محمد بن اسحاق عنعن و رواہ الترمذی (3715) من حدیث شریک القاضی بہ وھو مدلس و عنعن ۔