3643 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3643
Hadith in Arabic
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم«مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاةَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ. فَإِن عَاد لم يقبل الله لَهُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَإِن عَاد لم يقبل الله لَهُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ لَهُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صباحا فَإِن تَابَ لم يَتُبِ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَقَاهُ مِنْ نَهْرِ الْخَبَالِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص شراب پیتا ہے تو اللہ چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کرتا ، اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے ، اگر وہ دوبارہ پی لے تو اللہ چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کرتا ، اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے ، اگر وہ سہ بارہ پی لے تو اللہ اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کرتا ، اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے ، اگر وہ چوتھی مرتبہ پی لے تو اللہ اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کرتا ، اگر وہ توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول نہیں کرتا ، اور وہ اسے جہنمیوں کے پیپ کی نہر سے پلائے گا ۔‘‘ رواہ الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْحُدُود
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1862 وقال : حسن) * عطاء بن السائب : اختلط فالسند ضعیف لاختلاطہ ولاصل الحدیث شواھد دون قولہ :’’ فان تاب لم یتب اللہ علیہ ‘‘ وھو قول منکر ، لم یصح عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ۔