3441 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3441

Hadith in Arabic

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ أُخْتَ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ مَاشِيَة وَأَنَّهَا لَا تطِيق ذَلِكَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنْ مَشْيِ أُخْتِكَ فَلْتَرْكَبْ وَلْتُهْدِ بَدَنَةً» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ: فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَرْكَبَ وَتُهْدِيَ هَدْيًا وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ لَا يَصْنَعُ بِشَقَاءِ أُخْتِكَ شَيْئًا فَلْتَرْكَبْ ولتحج وتكفر يَمِينهَا»

Hadith in Urdu

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ عقبہ بن عامر ؓ کی بہن نے پیدل حج کرنے کی نذر مانی جبکہ وہ اس کی طاقت نہیں رکھتی تھی تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ تیری بہن کے پیدل چلنے سے بے نیاز ہے ، وہ سوار ہو اور قربانی کرے ۔‘‘ اور ابوداؤد کی ایک روایت میں ہے : نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو حکم فرمایا کہ وہ سواری کرے اور قربانی کرے ۔ اور انہی کی ایک روایت میں ہے : نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ تیری بہن کو مشقت و تھکاوٹ میں ڈال کر کیا کرے گا ، وہ سواری کرے ، حج کرے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و الدارمی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3441 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْعتْق
  • Takhreej صحیح ، رواہ ابوداؤد (2297) و الروایۃ الثانیۃ لہ : 3292 الروایۃ الثانیۃ :3295) و الدارمی (2 / 183 ح 2340) ۔