3073 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3073
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ: «إِنِ اللَّهَ قَدْ أَعْطَى كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ فَلَا وَصِيَّةَ لِوَارِثٍ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَزَادَ التِّرْمِذِيُّ: «الْوَلَدُ لِلْفَرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ»
Hadith in Urdu
ابوامامہ ؓ بیان کرتےہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ حجۃ الوداع کے موقع پر فرماتے ہوئے سنا :’’ اللہ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ، وارث کے لیے وصیت کرنے کا کوئی حق نہیں ۔‘‘ ابوداؤد ، ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے یہ اضافہ نقل کیا :’’ بچہ بیوی کے مالک کا ہے جبکہ زانی کے لیے پتھر (یعنی رجم) ہے ، اور ان کا حساب اللہ کے ذمہ ہے ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْفَرَائِض والوصايا
- Takhreej صحیح ، رواہ ابوداؤد (2870) و ابن ماجہ (2713) و الترمذی (2120 وقال : حسن) ۔