2490 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2490

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «سَلْ رَبَّكَ الْعَافِيَةَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ثُمَّ أَتَاهُ فِي الْيَوْمِ الثَّانِي فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ أَتَاهُ فِي الْيَوْمِ الثَّالِثِ فَقَالَ لَهُ مِثْلَ ذَلِكَ قَالَ: «فَإِذَا أُعْطِيتَ الْعَافِيَةَ وَالْمُعَافَاةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ فَقَدْ أَفْلَحْتَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيب إِسْنَادًا

Hadith in Urdu

انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات (باہم درگزر کرنا) مانگو ، پھر وہ دوسرے روز حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسی طرح فرمایا ، پھر تیسرے روز آپ کے پاس آیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے پھر ویسے ہی فرمایا ، اور فرمایا :’’ جب تجھے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات مل گئی تو تُو کامیاب ہو گیا ۔‘‘ ترمذی ۔ ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے اور اس کی سند غریب ہے ۔ رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2490 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (3512) و ابن ماجہ (3848) * سلمۃ بن وردان ضعیف : ضعفہ الجمھور ۔