2448 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2448

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: هُمُومٌ لَزِمَتْنِي وَدُيُونٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «أَفَلَا أُعَلِّمُكَ كَلَامًا إِذَا قُلْتَهُ أَذْهَبَ اللَّهُ هَمَّكَ وَقَضَى عَنْكَ دَيْنَكَ؟» قَالَ: قُلْتُ: بَلَى قَالَ: قُلْ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ . قَالَ: فَفعلت ذَلِك فَأذْهب الله همي وَقضى عَن ديني. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

Hadith in Urdu

ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، کسی شخص نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! غموں اور قرضوں نے مجھے گھیر رکھا ہے ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں ایسا کلام نہ بتاؤں کہ جب تم وہ کلام پڑھو تو اللہ تمہارے غم دور کر دے اور تیری طرف سے تیرا قرض ادا کر دے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : جی ہاں ، کیوں نہیں ! ضرور بتائیں ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : صبح و شام یہ دعا پڑھا کرو :’’ اے اللہ ! میں فکر و غم سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، میں عجز و کاہلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، میں بخل و بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، میں قرض کے زیادہ ہونے اور لوگوں کے غلبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ وہ شخص بیان کرتا ہے : میں نے یہ وظیفہ کیا تو اللہ نے میرا غم دور کر دیا اور میرا قرض ادا کر دیا ۔ رواہ ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2448 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (1555) * الجریری اختلط و غسان بن عوف : لین الحدیث ۔