2439 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2439

Hadith in Arabic

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَافَرَ فَأَقْبَلَ اللَّيْلُ قَالَ: «يَا أَرْضُ رَبِّي وَرَبُّكِ اللَّهُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شَرِّكِ وَشَرِّ مَا فِيكِ وَشَرِّ مَا خُلِقَ فِيكِ وَشَرِّ مَا يَدِبُّ عَلَيْكِ وَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ أَسَدٍ وَأَسْودَ وَمِنَ الْحَيَّةِ وَالْعَقْرَبِ وَمِنْ شَرِّ سَاكِنِ الْبَلَدِ وَمِنْ والدٍ وَمَا ولد» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد

Hadith in Urdu

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سفر میں ہوتے اور رات ہو جاتی تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرماتے :’’ زمین ! میرا اور تیرا رب اللہ ہے ، میں تیرے شر سے ، جو کچھ تجھ میں ہے اس کے شر سے ، جو تجھ میں پیدا کیا گیا ہے اس کے شر سے اور جو چیز تیری سطح پر چل رہی ہے اس کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔ میں شیر ، کالے ناگ ، سانپ و بچھو کے شر سے اور بستی کے باسیوں اور والد (شیطان) اور ذریت (اولاد شیطان) کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2439 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (2603) ۔