2437 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2437
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أُرِيدُ سَفَرًا فَزَوِّدْنِي فَقَالَ: «زَوَّدَكَ اللَّهُ التَّقْوَى» . قَالَ: زِدْنِي قَالَ: «وَغَفَرَ ذَنْبَكَ» قَالَ: زِدْنِي بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي قَالَ: «وَيَسَّرَ لكَ الْخَيْر حيثُما كُنْتَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
Hadith in Urdu
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میں سفر کا ارادہ رکھتا ہوں ، آپ مجھے زاد راہ عطا فرمائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ تمہیں تقویٰ کا زاد راہ عطا فرمائے ۔‘‘ اس نے عرض کیا : کچھ زیادہ فرمائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ تمہارے گناہ بخش دے ۔‘‘ اس نے عرض کیا ، میرے والدین آپ پر قربان ہوں ، زیادہ فرمائیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم جہاں بھی ہو اللہ تمہارے لئے خیرو بھلائی آسان فرما دے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (3444) ۔