2435 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2435
Hadith in Arabic
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا وَدَّعَ رَجُلًا أَخَذَ بِيَدِهِ فَلَا يَدَعُهَا حَتَّى يَكُونَ الرَّجُلُ هُوَ يَدَعُ يَدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَقُولُ: «أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَآخِرَ عَمَلِكَ» وَفِي رِوَايَة «خَوَاتِيم عَمَلِكَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَفِي روايتهما لم يذكر: «وَآخر عَمَلك»
Hadith in Urdu
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی شخص کو الوداع کرتے تو آپ اس کا ہاتھ تھامے رکھتے حتیٰ کہ وہ آدمی خود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ چھوڑ دیتا ، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دعا پڑھتے :’’ میں تمہارے دین ، تمہاری امانت اور تمہارے آخری عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے :’’ تیرے عملوں کے خاتمے کو ۔‘‘ ترمذی ، ابوداؤد ، ابن ماجہ ، اور ان دونوں (ابوداؤد ، ابن ماجہ) کی روایت میں ((وَآخِرَ عَمَلِکَ)) کا ذکر نہیں کیا گیا ۔ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej صحیح ، رواہ الترمذی (3443 و قال : حسن صحیح) و ابوداؤد (2600) و ابن ماجہ (2866) ۔