2408 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2408

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ: «اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ وَرَبَّ الْأَرْضِ وَرَبَّ كُلِّ شَيْءٍ فَالِقَ الْحَبِّ وَالنَّوَى مُنْزِلَ التوراةِ والإِنجيل والقرآنِ أعوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ كُلِّ ذِي شَرٍّ أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهِ أَنْتَ الْأَوَّلُ فَلَيْسَ قَبْلَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْآخِرُ فَلَيْسَ بَعْدَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الظَّاهِرُ فَلَيْسَ فَوْقَكَ شَيْءٌ وَأَنْتَ الْبَاطِنُ فَلَيْسَ دُونَكَ شَيْءٌ اقْضِ عَنِّي الدَّيْنَ وَاغْنِنِي مِنَ الْفَقْرِ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَرَوَاهُ مُسلم مَعَ اخْتِلَاف يسير

Hadith in Urdu

ابوہریرہ ؓ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ اپنے بستر پر تشریف لاتے تو آپ یہ دعا پڑھا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! زمین و آسمان کے رب ! اور ہر چیز کے رب ! دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والے ! تورات ، انجیل اور قرآن نازل کرنے والے ! میں ہر شر والی چیز کے شر سے جس کی تو پیشانی پکڑے ہوئے ہے پناہ چاہتا ہوں ، تو ہی اول ہے تجھ سے پہلے کوئی چیز نہیں ، تو ہی آخر ہے تیرے بعد کوئی چیز نہیں ، تو ہی غالب ہے تیرے اوپر کوئی چیز نہیں ، تو ہی باطن ہے اور تجھ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ، مجھ سے قرض دور کر دے ، اور مجھے فقر سے غنی کر دے ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ۔ اور امام مسلم نے تھوڑے سے اختلاف کے ساتھ روایت کیا ہے ۔ ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و ابن ماجہ و مسلم ۔

Hadith in English

.

Previous

No.2408 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب الدعوات
  • Takhreej صحیح ، رواہ ابوداؤد (5051) و الترمذی (3400 و قال : حسن صحیح) و ابن ماجہ (3873) و مسلم (61 / 2713)، (6889) ۔