2390 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2390
Hadith in Arabic
وَعنهُ قَالَ: قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ مُرْنِي بِشَيْءٍ أَقُولُهُ إِذَا أَصْبَحْتُ وَإِذَا أَمْسَيْتُ قَالَ: «قُلِ اللَّهُمَّ عَالِمَ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيكَهُ أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِي وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهِ قُلْهُ إِذَا أَصْبَحْتَ وَإِذَا أَمْسَيْتَ وَإِذَا أَخَذْتَ مضجعك» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي
Hadith in Urdu
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، ابوبکر ؓ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جسے میں صبح شام پڑھا کروں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کہو ، اے اللہ ! غیب و حاضر کو جاننے والے ! زمین و آسمان کو پیدا کرنے والے ! ہر چیز کے رب اور مالک ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، اور میں اپنے نفس کے شر ، شیطان کے شر اور اس کے شرک سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ جب تم صبح کرو ، جب شام کرو اور جب اپنے بستر پر آؤ تو یہ کلمات کہا کرو ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej صحیح ، رواہ الترمذی (3392 و قال : حسن صحیح) و ابوداؤد (5067) و الدارمی (2 / 292 ح 2692) [و صححہ ابن حبان (2339) و الحاکم (1 / 513) و وافقہ الذھبی] ۔