2282 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2282
Hadith in Arabic
وَعَنْ مَالِكٍ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «ذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَالْمُقَاتِلِ خَلْفَ الْفَارِّينَ وَذَاكِرُ اللَّهِ فِي الْغَافِلِينَ كَغُصْنٍ أَخْضَرَ فِي شَجَرٍ يَابِس»
Hadith in Urdu
امام مالک ؒ بیان کرتے ہیں ، مجھے خبر پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا کرتے تھے :’’ غفلت کے شکار لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا میدان جہاد سے راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بعد قتال کرنے والے کی طرح ہے ، اور غافل لوگوں میں اللہ کا ذکر کرنے والا خشک درخت میں سبز شاخ کی طرح ہے ۔‘‘ ، رواہ مالک (و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب ۲ / ۵۳۲ ح ۲۵۲۶)
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab کتاب الدعوات
- Takhreej لم اجدہ ، رواہ مالک فی الموطا (لم اجدہ و قال المنذری فی الترغیب و الترھیب [2 / 532 ح 2526] : و لم ارہ فی شی من نسخ الموطا) * و لبعض الحدیث شواھد ضعیفۃ جدًا ، (رواہ الطبرانی و ابونعیم فی حلیۃ الاولیاء (4 / 268 فیہ الواقدی کذاب و محصن بن علی مجھول) (2) الحسن بن عرفۃ فی جزء ہ (45) و فیہ عمران بن مسلم و عباد بن کثیر : ضعیفان جدًا ۔