1941 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1941
Hadith in Arabic
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ؟ رَجُلٌ مُمْسِكٌ بِعِنَانِ فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالَّذِي يَتْلُوهُ؟ رَجُلٌ مُعْتَزِلٌ فِي غُنَيْمَةٍ لَهُ يُؤَدِّي حَقَّ اللَّهِ فِيهَا. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَرِّ النَّاسِ رَجُلٌ يُسْأَلُ بِاللَّهِ وَلَا يُعْطِي بِهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَالدَّارِمِيّ
Hadith in Urdu
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی لگام تھامنے والا شخص ۔ کیا میں تمہیں اس کے قریب شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ آدمی جو اپنی کچھ بکریاں لے کر الگ تھلک رہتا ہے ، اور اس بارے میں اللہ کا حق ادا کرتا ہے ۔ کیا میں تمہیں بدترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ وہ آدمی جس سے اللہ کے نام پر سوال کیا جائے اور وہ نہ دے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و النسائی و الدارمی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الزَّكَاة
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (1652 وقال : حسن غریب) و النسائی (5 / 83 ۔ 84 ح 2570) و الدارمی (2 / 201 ۔ 202 ح 2400) ۔