1703 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1703
Hadith in Arabic
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَوْمَ أُحُدٍ: «احْفُرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الِاثْنَيْنِ وَالثَّلَاثَةَ فِي قبر وَاحِد وَقدمُوا أَكْثَرهم قُرْآنًا» . رَوَاهُ أمد وَالتِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَرَوَى ابْنُ مَاجَهْ إِلَى قَوْله وأحسنوا
Hadith in Urdu
ہشام بن عامر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ احد کے روز فرمایا :’’ وسیع اور گہری قبریں تیار کرو اور اچھی طرح دفن کرو ، اور ایک قبر میں دو دو ، تین تین کو دفن کرو ، اور ان میں سے زیادہ قرآن جاننے والے کو پہلے دفن کرو ۔‘‘ احمد ، ترمذی ، ابوداؤد ، نسائی اور ابن ماجہ نے ((واحسنوا))‘‘ اور اچھی طرح دفن کرو ‘‘ تک روایت کیا ہے ۔ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجَنَائِز
- Takhreej صحیح ، رواہ احمد (4 / 19 ح 16359) و الترمذی (1713 وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (3215) و النسائی (4 / 81 ح 2013) و ابن ماجہ (1560) ۔