1606 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1606
Hadith in Arabic
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِن شِئْتُم أنبأتكم مَا أَوَّلُ مَا يَقُولُ اللَّهُ لِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ وَمَا أَوَّلُ مَا يَقُولُونَ لَهُ؟» قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَقُول للْمُؤْمِنين هَل أَحْبَبْتُم لقائي؟ فَيَقُولُونَ نَعَمْ يَا رَبَّنَا فَيَقُولُ: لِمَ؟ فَيَقُولُونَ: رَجَوْنَا عَفْوَكَ وَمَغْفِرَتَكَ. فَيَقُولُ: قَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ مَغْفِرَتِي . رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَأَبُو نُعَيْمٍ فِي الْحِلْية
Hadith in Urdu
معاذ بن جبل ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر تم چاہو تو میں تمہیں بتائے دیتا ہوں کہ روز قیامت سب سے پہلے اللہ مومنوں سے کیا فرمائے گا اور وہ سب سے پہلے اس سے کیا عرض کریں گے ؟‘‘ ہم نے عرض کیا جی ہاں اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا :’’ اللہ مومنوں سے فرمائے گا : کیا تم مجھے ملنا پسند کرتے تھے ؟ وہ عرض کریں گے : جی ہاں ، ہمارے پروردگار ! وہ پوچھے گا : کس لیے ؟ وہ عرض کریں گے : ہمیں آپ کے عفوو درگزر اور مغفرت کی امید تھی ، وہ فرمائے گا پس میری مغفرت تمہارے لیے واجب ہو گئی ۔‘‘
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْجَنَائِز
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (5 / 268 ۔ 269 ح 1452) و ابونعیم فی حلیۃ الاولیاء (8 / 179) [و احمد (5 / 238] * فیہ عبید اللہ بن زخر ضعیف الجمھور ۔