1308 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 1308

Hadith in Arabic

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ فَقُومُوا لَيْلَهَا وَصُومُوا يَوْمَهَا فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَنْزِلُ فِيهَا لِغُرُوبِ الشَّمْسِ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ: أَلَا مِنْ مُسْتَغْفِرٍ فَأَغْفِرَ لَهُ؟ أَلَا مُسْتَرْزِقٌ فَأَرْزُقَهُ؟ أَلَا مُبْتَلًى فَأُعَافِيَهُ؟ أَلَا كَذَا أَلَا كَذَا حَتَّى يطلع الْفجْر . رَوَاهُ ابْن مَاجَه

Hadith in Urdu

علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جب نصف شعبان کی رات ہو تو تم اس رات قیام کرو ، اور اس دن کا روزہ رکھو ، کیونکہ اس رات آفتاب کے غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرما کر پوچھتا ہے :’’ سن لو ! کوئی مغفرت کا طلبگار ہے تاکہ میں اسے بخش دوں ، سن لو ! کوئی رزق کا طالب ہے تاکہ میں اسے رزق عطا فرماؤں ، سن لو ! کوئی عافیت چاہتا ہے تاکہ میں اسے عافیت عطا فرماؤں ، سن لو ! ان ان چیزوں کا کوئی طالب ہے ؟ یہ سلسلہ طلوع فجر تک جاری رہتا ہے ۔‘‘ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.1308 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej اسنادہ موضوع ، رواہ ابن ماجہ (1388) * فیہ ابوبکر بن عبداللہ بن محمد بن ابی سبرۃ ، کان یضع الحدیث ، قالہ احمد و غیرہ ۔