8-مشكاة المصابيح
Mishkat al-Masabih Chapter - 8
حدیث نمبر 2189
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ حافظ قرآن ، بندھے ہوئے اونٹوں کے مالک کی طرح ہے ، اگر وہ اس کا خیال رکھے گا تو اسے روکے رکھے گا اور اگر اسے چھوڑ دے گا تو وہ چلے جائیں…...
Hadith No: 2189
حدیث نمبر 2190
جندب بن عبداللہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ قرآن اس وقت تک پڑھو جب تک تمہارے دل اس پر متوجہ ہوں ، اور جب تمہارے خیالات منتشر ہو جائیں تو پھر اسے پڑھنا چھوڑ دو ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2190
حدیث نمبر 2191
قتادہ بیان کرتے ہیں ، انس ؓ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : وہ مد کے ساتھ تھی ، پھر انہوں نے (بسم اللہ الرحمن الرحیم) پڑھی ، اور (بسم اللہ) اور (الرحمن) اور (الرحیم) کو…...
Hadith No: 2191
حدیث نمبر 2192
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے نبی کو ترنم کے ساتھ قرآن پڑھتے ہوئے توجہ سے سنا ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2192
حدیث نمبر 2193
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ نے اتنی توجہ سے کسی چیز کو نہیں سنا جتنا اس نے اپنے نبی کو خوش الحانی کے ساتھ با آواز بلند قرآن پڑھتے ہوئے سنا ۔‘‘ متفق علیہ ۔...
Hadith No: 2193
حدیث نمبر 2194
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص خوش الحانی سے قرآن نہیں پڑھتا وہ ہم میں سے نہیں ۔‘‘ رواہ البخاری ۔...
Hadith No: 2194
حدیث نمبر 2195
عبداللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا :’’ مجھے قرآن سناؤ ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، میں آپ کو قرآن سناؤں ، جبکہ وہ آپ پر نازل کیا…...
Hadith No: 2195
حدیث نمبر 2196
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی بن کعب ؓ سے فرمایا :’’ اللہ نے مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا ، اللہ نے میرا نام لیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ…...