portfolios of responsibilities has changed in Pak Army

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرپیشہ وارانہ ترقی و تبادلے

راولپنڈی نیوزآن : پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے کچھ عرصہ پہلے ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلی سطحی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے، جن میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، لیفٹیننٹ جنرل عدنان، لیفٹیننٹ جنرل نعمان، لیفٹیننٹ جنرل ساحراور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو ایڈجٹینٹ جنرل کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، پاک فوج میں ایڈجٹینٹ جنرل انتہائی اہم معاملات کی نگرانی کے ذمہ دار ہوتے ہیں جن میں ڈسپلن، بھرتیوں اور بعض اہم آپریشنل معاملات شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عدنان کمانڈربہاولپور مقررکردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ساحروائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان کو انسپکٹر جنرل کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔

پاک فوج نے کچھ عرصہ پہلے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی تھی، جن میں نعمان محمود ، میجرجنرل اظہرعباس اور فیض حمید، میجرجنرل ساحرشمشاد مرزا شامل تھے۔

ساحرشمشاد مرزا وائس چیف آف جنرل اسٹاف اے خدمات دےرہےہیں، ساحر شمشاد مرزا ڈی جی ملٹری آپریشز خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ اظہر عباس کمانڈنٹ اسکول آف انفینٹری اینڈٹیکٹکس کوئٹہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں