PM tweet Quranic verses on press freedom day about fake news

جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیلئے اللہ کا حکم واضح ہے. وزیراعظم

اسلام آباد نیوزآن: وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک قرآن میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے بارے میں سخت حکم دیتا ھے.

اس حوالے سے وزیراعظم نے سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 42 ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبریں پھیلانے والوں کے لیے قرآن مجید کا حکم واضح ہے کہ ’اور سچ کو جھوٹ سے نہ ملاؤ، اس سچ کو نہ چھپاؤ جس کا تمہیں علم ہو: سورة البقرہ آیت 42‘۔

یہاں اس بات کا خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم جناب عمران خان نے مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی شرکت کی

ان کے علاوہ وفاقی وزیر پانی وبجلی فیصٌ واڈا اور واپڈا کے چئیرمین سمیت اھم شخصیات نے شرکت کی جس سے وزیراعظم سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھی خطاب کیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ قبائلی علاقوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ ایسی کیا وجہ ہے کہ ایشیا کے باقی ممالک پاکستان سے آگے نکل گئے ہیں اور پاکستان پیچھے رہ گیا ہے اور چین اس کی واضح مثال ہے جبکہ سنہ 1960 کی دہائی میں پاکستان ترقی کر رہا تھا۔ چین کی ترقی مثال ہے.

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کا تناسب اسی حساب سے دیکھ لیں کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں فی اوسط 70 ہزار خرچ ہوا جس کی بدولت باقی علاقوں سے لوگ لاہور کو پہنچے اور لاہور کی آبادی میں بے تحاشہ اضآفہ ہو گیا جس کی وجہ سے وہاں پانی کے مسائل پیدا ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں