PM imran khan meetings with Chinese president

پاکستان اور چین کا طویل ترین پارٹنرشپ کا معاہدہ

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدرشی جن پنگ کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات وعلاقائی امن و حالات پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان بیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات ہوئی اس ملاقات میں دونوں ممالک نے آپس میں علاقائی امن کے لیے کی جانے والی کوششوں، نتائج دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بنیادی ضروریات پر تبادلہ خیال کیا.

دونوں ممالک کے درمیان مختلف وفود کی سطح پر آپسی ملاقات بھی ھوئی اس ملاقات میں پاکستان کی طرف سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے خارجہ وفود کے درمیان ملاقات ھوئی.

اس کے علاوہ پاکستان کی طرف سے ریلوے کے وزیر شیخ رشید کی موجودگی میں ایم ایل ون پشاور سے کراچی تک ڈبل ٹریک ریلوے لائن بچھائی جائیں گی اس کے علاوہ خزانہ اور تجارت کے مشیروں نے بھی شرکت کی اور معادات طے پائی.

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں گول میزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین جدید دورمیں کامیابی کی عظیم مثال ہے، چین نے ترقی کوفروغ دے کرمعاشرے کوتبدیل کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے ایک ارب افراد کا معیار زندگی بدلا ہے اور ان کو بہتر زندگی کی سہولیات دی گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں