PM announce 100 dollars will invest in a year in tribal areas

وزیراعظم کا قبائلی علاقوں میں 100 ارب روپے خرچ کرنے کا اعادہ

وزیرستان : وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ میں ثابت کر کے دیکھاوں گا کہ ترقی تیزی سے ہوئی ہے اور ہو رہی ہے. ہر سال سو ارب روپے قبائلی علاقوں پر خرچ ہوں گے جو علاقے پیچھے رہ گئے ان کو آگے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سپن کئی رغزئی میں قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں قبائلی علاقوں کی تاریخ سے بہت اچھی طرح واقف ہوں وزیرستان میں محسود قبائل سمیت ھر قبیلے نے بہت تلخ وقت گزارا ھے یہاں اآنے کا واحد مقصد اآپ کے مسائل کو حل کرنا ھے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اتنا پیسہ قبائلی علاقوں میں خرچ کیا جائے گا کہ آج تک 70 سالوں میں اتنا پیسہ خرچ نہیں کیا گیا ھوگا. 100 روپے کی خطیر رقم قبائلی علاقوں میں خرچ کی جائے گی.

عمران خان نے مزید کہا کہ اس بات سے بھی واقف ہوں کہ قبائلی علاقوں میں بے تحاشہ نقصان کیا گیا ھے اور اس نقصان کا ازالہ کیا جائے گا اور وہ کمی و کوتاہی جو پہلے کی گئی اب نہیں ہو گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں