Pak Army offers to assist in innocent Farishta rape and murder case

ڈی جی آئی ایس پی آر کا معصوم فرشتہ مہمند کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت اور ہر طرح کے تعاون کی پیشکش

راولپنڈی نیوزآن : پاک فوج کے ترجمان اور تعلقات عامہ برائے اطلاعات کے سربراہ نے معصوم بچی فرشتہ مہمند کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں 10 سالہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور ساتھ اس بات کی بھی وضاحت کی کہ فوج اس حوالے سے ہر طرح کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے.
میجر جنرل آصف غفور نے ملزمان کی گرفتاری سمیت ہر طرح کی مدد دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی مستقبل کی نسل کو بچنا ہو گا اور اس کیلئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہو گا اور واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج معصوم بچی کے قتل میں کسی بھی قسم کے تعاون کیلئے تیار ہے۔


ہمیں اپنی ننھی کلیوں کو مسلنے اور ان کے ساتھ ظلم کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے اس کیلئے ریاست کے تمام اداروں کو مل کر نا صرف کام کرنا ہو گا بلکہ اس مسلے کے حل کی طرف بھی جانا ہو گا.
یاد رہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم جناب عمران خان نے سخت نوٹس لیا اور ملزمان کے خلاف سختی سے نمٹنے کا حکم دیتے ہوئے غفلت برتنے والے افسران بشمول ایس ایچ او کو بھی معطل کرنے کا حکم دے دیا.
واضح رہے کہ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی معصوم بچی فرشتہ مہمند کو کچھ روز قبل اغوا کیا گیا اور مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کر کے اسے قتل کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں