operation against terrorists ongoing in peshawar

پشاور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 5 دھشتگرد ہلاک اور ایک پولیس کمانڈو شہید

نیوزآن پشاور:خیبر پخوتنخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں اس وقت دھشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں اب تک ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 5 دھشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق پشاورکے علاقے حیات آباد فیز 7 میں دھشتگردوں کی اطلاع پر پولیس نے آپریشن کیا جس میں 5 دھشتگرد مارے گئے. آپریشن پچھلے 15 گھنٹے سے جاری ہے

پولیس حکام کے مطابق رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس فورس نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں ایک گھر پر چھاپا مارا جس کے جواب میں دھشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس میں اے ٹی ایس کے کمانڈو قمر عالم شہید ہو گئے

مزید تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسشز نے اس حوالے سے بہترین حکمت عملی اپنائی اور دھشتگردوں کو مکان کے ایک ہی حصے میں محصور کر کے پہلے بیسمنٹ کو کلئیر کیا اور پھر گراونڈ فلور کو کلئیر کرتے ہوئے 5 دھشتگردوں کو ہلاک کر دیا.

اس حوالے سے جب سی سی پی او پشاور سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ دھشتگرد پشاور کے علاقے حیات آباد میں بیٹھ کر پورے پاکستان میں دھشتگردی کی بڑی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا.

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ھے کہ اس وقت بھی دو سے تین دھشتگرد مکان کے اندر موجود ہیں اور کوشش ہے کہ ان کو زندہ پکڑا جائے یہ ایک بہت بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے.

کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمود بھی آپریشن کی جگہ پر پہنچے اور نوجوانوں کی پیشہورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور اس بات کا عظم کیا کہ دھشتگردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں