nation stand with fata each province should contribute for fata rehabilitation

وزیراعظم نے فاٹا میں ترقیاتی کاموں کیلئے صوبوں سے حصہ مانگ لیا

اسلام آباد نیوزآن :وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں‌تمام صوبوں سے درخواست کرتا ھوں کہ فاٹا کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں‌ فاٹا کے لوگوں کو بھی جینے کا حق ھے انہیں‌بھی زندگی کی خوشیاں دی جائیں.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام بھی جینا چاہتے ہیں، انہیں بھی مین سٹریم میں لایا جائے وہ بھی چاھتے ہیں کہ ان کی آواز بھی سنی جائے.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا بل کے حوالے سے تمام جماعتوں نے ساتھ دیا میں سب سیاسی جماعتوں کا مشکور ہوں. اسی طرح آپ سب اس بات پر بھی آمادہ ہوں کہ اپنے حصے میں سے فاٹا کیلئے پیسے دیں.

اس حوالے سے مزید وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ بات طے ہوئی تھی کہ تمام صوبے اپنے حصے میں‌ سے 3 فیصد فاٹا کو دیں گے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب اپنی کہی باتوں پر غور کریں گے.

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے فنڈ‌ سے فاٹا میں ترقیاتی کام نہیں ہو سکتے اس لئے تمام صوبے اس حوالے سے مدد کریں. مزید کہنا تھا کہ 1971 میں‌ مشرقی پاکستان کے الگ ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی کہ وہاں احساس محرومی نے جنم لے لیا تھا ان لوگوں کو وہ حقوق نہیں ملے جو ان کا حق تھا.

عمران خان کا کہنا تھا جو پاکستان میں رہنے والے ہیں انہیں احساس محرومی نہیں ہونا چاہیے، احساس محرومی ختم کرنے کیلئے ہمیں اقدامات کرنا ہوں گے، دشمن کچھ علاقوں میں احساس محرومی کو استعمال کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں