chairman fbr decide not to freeze the bank account of any business personality

چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے چارج سنبھالنے کے بعد ادارے میں اصلاحات لانے پر تیزی سے کام شروع کر دیا اور حکم جاری کیا ہے کہ کاروباری مراکز و دفاتر پر بلا اجازت چھاپے نہ مارے جائیں.

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے اعزازی چئیرمین شبر زیدی نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے کاروباری مراکز و دفاتر پر بنا ممبران ایف بی آر اور چئیرمین کی اجازت کے کوئی چھاپہ نہ مارا جائے.

اس کے علاوہ چئیرمین ایف بی آر نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لی جائے اور بنا اجازت لئے کسی کا نام ٹیکس دھندگان سے معطل نہ کیا جائے

اس حوالے سے جاری کردہ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی کا نام نکالنا مقصود ہو تو اس سے پہلے کمیٹی ممبران اور چئیرمین سے باقاعدہ اجازت لی جائے اور اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں