Buzdar also considered removing as CM Punjab

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کی کابینہ بمعہ وزیراعلیٰ پر فراغت کی تلوار لٹکنے لگی

نیوزآن اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے بعد وزیراعلیٰ بنجاب کی تبدیلی پر غور شرع کر دیا ھے اس حوالے سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کے بعد پنجاب کی کارکرددگی رپورٹ بھی طلب کر لی ھے جس میں قوی امکان یہ ھے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تبدیلی پر غور کیا جائے گا.

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ھے کہ عمران خان کو پنجاب کی کارکردگی کے حوالے سے بہت شکایات ھیں اور اس حوالے سے بہت بار معاملات درست کرنے کا بھی کہا گیا ھے لیکن اب تک اس پر کوئی خاص پیش رفت نہٰں کی گئی.

ان سب معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلے تمام اختیارات ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کو دئے گئے لیکن پھر بھی کوئی خاطر خواہ تبدیلی نظر نہیں آئی اور کچھ محکموں میں تو بہت بے قاعدگیاں دیکھی گئیں جس کی وجہ سے عمران خان نے حالات کو بھانپتے ہوئے وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب میں بھی بڑی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ھے.

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو بھی طلب کر لیا ھے اور ساتھ ھی 6 محکموں کی تبدیلی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ھے جن میں
وزارت صحت، خوراک، جیل خانہ جات، توانائی، لیبر، ایکسائز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں