ویرانی ء حیات ہے بارِ گراں مجھے
virani hayaat he baar e garaan mujhe
ویرانی ء حیات ہے بارِ گراں مجھے
ویرانی ء حیات ہے بارِ گراں مجھے
بے رنگ کر گئیں سَخُن آرائیاں مجھے
لے آئیں تیرے پاوں میں حسنِ لازوال ﷺ
یہ حسرتیں ، یہ خواب، یہ بے تابیاں مجھے
اے تاجدارِ کون و مکاں ، شاہِ دوسرا ﷺ
آواز دے رہا ہے ترا آستاں مجھے
اے نُورِ لم یزل ﷺ مِری حالت پہ اک نظر
اب چھوڑتی نہیں ہیں یہ تاریکیاں مجھے
میں وہ کہ پاک فوج کا ادنیٰ سپاہی ہوں
تو وہ کہ اک نگہ سے کرے آسماں مجھے
میں یہ کہ انتہائے عبادت ہو تیرا عشق
ڈھونڈیں اسی حوالے سے آشفتگاں مجھے
میں ناشناسِ مدحتِ خیر البشر ﷺ کمال
میں اور نعتِ پاک ، یہ جرات کہاں مجھے
virani hayaat he baar e garaan mujhe
.
Popular Tags
virani hayaat he baar e garaan mujhe lyrics,
Read virani hayaat he baar e garaan mujhe naat lyrics,
Readvirani hayaat he baar e garaan mujhe online