کیا شان شہنشاہ کونین ﷺ نے پائی ہے

kya shaan Shehnshah e konain ny paai hai

کیا شان شہنشاہ کونین ﷺ نے پائی ہے

کیا شان شہنشاہ کونین ﷺ نے پائی ہے
ختم آپ ﷺ کی ہستی پر ہر ایک بڑائی ہے

ہر ایک فضیلت کے ہیں مظہر کامل وہ
کیا ذات شہ والا خالق نے بنائی ہے

کون ان ﷺ کے برابر ہو کون ان کے مماثل ہو
ایسی تو کوئی ہستی آئے گی نہ آئی ہے

جنت کا تصور اب کیا آئے مرے دل میں
تصویر مدینے کی آنکھوں میں سجائی ہے

آزاد و عام ہے وہ کاظمیؔ مسکین!
آقائے دو عالم ﷺ سے لو جس نے لگائی ہے

kya shaan Shehnshah e konain ny paai hai

.

Popular Tags

kya shaan Shehnshah e konain ny paai hai lyrics,
Read kya shaan Shehnshah e konain ny paai hai naat lyrics,
Readkya shaan Shehnshah e konain ny paai hai online